بغیر کسی جرم کے میرا بیٹا افغان صحافی رحیم سکندر ایک ماہ سے این ڈی ایس کی تحویل میں ہے، والدہ

کابل:افغانستان کےطالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات جاری ہے تو دوسری طرف افغان سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسی نے افغانی صحافیوں کو بھی ہراساں کرنا شروع کردیا،افغان حکومت افغان امن مذاکرات سے پہلے اپنے ملک کے اندرونی جنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں، افغانستان کےصوبہ خوست میں افغان صحافی رحیم سکندر ایک ماہ سے (این ڈی ایس) کی تحویل میں ہے۔اسکے خاندان والوں کو پتہ ہی نہیں کہ صحافی رحیم سکندر کو کہاں پر قید کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں صحافی رحیم سکندر کی والدہ شمال گل نے میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہو ئے کہا کہ میرے بیٹے نے کوئی جرم نہیں کیا بغیر کسی جرم کے این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اٹھالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑے جرائم کرنے والوں کیلئے کوئی قانون نہیں،قانون صرف مظلوں پر مسلط ہے، سکندر کے بھائی صدیق اللہ نے بتایا کہ میرے بھائی گھر کا واحد سہارا تھے،انہوں نے این ڈی ایس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی نظربندی کی وجہ واضح کریں۔این ڈی ایس کے مطابق سکندر حکومت مخالف پروپیگنڈا پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔