پشاور میں فائرنگ سے خواجہ سرا گل پانڑہ جاں بحق

پشاور: پشاور میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔دونوں خواجہ سرا شادی کی تقریب کے بعد گاڑی میں سوار ہو رہے تھا جب اس پر فائرنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ پلوسی میں دوخواجہ سرا ئوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسر زخمی ہو گیا ۔بدھ کو ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ نقاب پوش ملزمان نے خواجہ سراؤں کو پلوسی میں پروگرام سے واپسی پر نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سراجاں بحق ہو گیاجس کا نا م گل پانٹرہ تھا جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا جس کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خواجہ سرا چاہت کی حالت تسلی بخش نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کو 6 گولیاں لگی ہیں جس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کا نشانہ پشاور کے نواحی علاقے میں پروگرام سے واپسی پر بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی خواجہ سراؤں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔اور گل پانڑہ کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔خیبر پختونخوا سول سوسائٹی کے قمر نسیم کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا بھی انسان ہوتے ہیں ان کے حقوق کی حفاظت ضروری ہے۔ گل پانڑہ کو 6 گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا وہ انسان ہیں جانور نہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔