خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے 48 افرادجاں بحق، 67 زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونیوالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی،پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں اورسیلاب سے اب تک 48 افرادجاں بحق جبکہ67افراد زخمی ہوئے، 191 گھروں کوجزوی 94گھرمکمل تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب سے 48 افرادجاں بحق اور67افراد زخمی ہوگئے ہیں،191 گھروں کوجزوی 94گھرمکمل تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم کے مطابق دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر 52585کیوسک اور منڈا34762ریلہ گزررہاہے، خوازخیلہ میں پانی کابہائو 32217اوردریائے پنچکوڑہ میں 19659 کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کابہائو76781 کیوسک ہے۔ چینی سفارتخانے نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ 800 خاندانوں کے لئے کھانے کی اشیاء بھی بھیج دی۔