دریائے سوات اور ندی نالوں کے بہاو میں اضافہ

سوات : سوات کے بالائی علاقوں بحرین اور مدین میں دریائے سوات اور ندی نالوں کے بہاو میں اضافہ ہوگیاجس کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی کے بعد دریا کنارے موجود علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مدین اور بحرین میں دریا کنارے قائم ہوٹل خالی کرالیے ہیں۔انتظامیہ نے ہوٹلوں میں موجود سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔