شہید سب انسپکٹر محمد اقبال خان کی نمازہ جنازہ پولیس لا ئن مردان میں ادا کی گئی

مردان:شہید سب انسپکٹر محمد اقبال خان کی نمازہ جنازہ پولیس لا ئن مردان میں ادا کی گئی۔نمازہ جنازہ میں آر۔پی۔او مردان شیراکبر،ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاھد اللہ اور دیگر پولیس آفسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفیصلات کے مطابق شہید سب انسپکٹر محمد اقبال خان سپیشل برانچ تحت بھائی سرکل میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔جس کو مورخہ 25 اگست 2020 کو گاوٗں یخ کوئی میں اشتہاری ملزم زاہد شاہ عرف چاچا نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ جس کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا جو کہ آج بروز ہفتہ علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاکر خالق حقیقی سے جاملے۔ شہید سب انسپکٹر محمداقبال خان کی نمازہ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن مردان میں ادا کی گئ۔نمازہ جنازہ میں آر۔ پی۔او مردان شیراکبر، ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ،ایس پی سپیشل برانچ سجاد خان،ایس پی سپیشل برانچ مشتاق خان، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گل شید خان اور ڈی ایس پی تحت بھائی بشیر احمد یوسفزئی کے علاوہ دیگر پولیس آفسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید کی جسدخاکی کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر آر۔پی۔او مردان شیراکبر اور ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہداللہ نے شہید کی میت پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید کی تدفین اپنے آبائی گاوٗں تورڈھیر میں کی جائے گی۔