پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور:پشاورپولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، پشاور میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے تھانہ متنی کی حدود سے 3دہشتگردگرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا،

پولیس کے مطابق ملزمان میں بلال، عبدالقدیر اور اختیارگل شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشن منصورامان کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے 4کلوبارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائماکارڈز اور نٹ بولٹ برآمد ہوئےدہشت گردوں کے قبضے سے 2نائن ایم ایم اور 30بورپستول بھی برآمد ہوئے، دہشت گرد بھتہ خوری، آئی ای ڈی اٹیک اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔