کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ: پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت، بتایا جا رہا ہے کہ ذخائر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ملے۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توغ بالا کنواں نمبر1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے تیل اور گیس کی دریافت کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔دریافت کیے گئے گیس کے کنویں سے پیداوای سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں۔