وزیر اعلیٰ محمود خان نے حیات آباد میں بی آر ٹی کے فیڈر روٹس پر زو بس سروس کا افتتاح کر دیا

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے حیات آباد میں بی آر ٹی کے فیڈر روٹس پر “زو بس “سروس کا افتتاح کر دیا۔ ابتدائی طور پر یہ بسیں حیات آباد کے تین مختلف روٹس پر چلیں گی۔ فیڈر روٹس بس سروس روٹ مال آف حیات آباد سے فیز 6 ٹرمینل براستہ بشارت مارکیٹ۔ دوسرا روٹ کارخانو مارکیٹ سے فیز 7 ٹرمینل براستہ انڈسٹریل سٹیٹ اور فیز 7 چوک تک۔ تیسرا روٹ مال آف حیات آباد سے فیز 7 ٹرمینل براست باغ ناران اور حاجی کیمپ تک ہوگا،وزیر اعلی محمود خان نے یہ بھی کہا کہ عنقریب چار مزید روٹس پر زو بسوں کا اجرا کیا جائے گا۔ پشاور بی آر ٹی دوسرے شہروں کے بی آر ٹی سے ہزار درجہ بہتر ہے، بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر پر عوام نے مثبت تنقید کی،عوام نے جتنی تنقید ک کی اب اسے کہیں ذیادہ تعریف کر رہے ہیں۔ فیڈر روٹس اور بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا تا کہ پورے پشاور ریجن کی عوام اس سہولت سے مستفید ہوں۔