رستم: فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم کا مضر صحت مشروم کھانے سے متاثرہ خاندان تک رسائی

مردان: کے پی فوڈ اتھارٹی مردان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پرفوڈ اتھارٹی ٹیم کی رستم کے پہاڑی علاقے بیڑوچ میں مضر صحت مشروم کھانے کی شکایت پر کامران کی گھر تک رسائی ، درخت پر اگنے والے مضر صحت  مشروم گھر پر کھانے سے حادثہ پیش آیا تھا۔ گزشتہ دن رستم کے علاقے بیڑوچ میں مضر صحت چیز کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوئی تھی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا تھا،فوڈ اتھارٹیاسسٹنٹ ڈائریکٹر اور فوڈ سیفٹی آفیسرز شاہد علی اور شیر حسن خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پر متاثرہ خاندان کے سربراہ کامران اور انکے بچوں سے ملاقات کی اور خفظان صحت کی اصولوں سے آگاہی دی ۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، میاں بیوی اور 4 بچے شامل تھے ۔کامران نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کی رسائی پر خوشی اظہار کیا اور کہا کہ  اب تمام افراد مکمل صحت یاب ہیں ۔اسکے علاوہ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے رستم اور پار ہوتی میں متعدد دودھ پوائنٹس سے نمونے لیکر موقع پر معائنہ کیا، دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر تین شاپس پر جرمانے عائد کئے۔