اے این پی یو اے ای اسرائیل معاہدے کی مذمت کرتی ہے ، ایمل ولی خان

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہاے این پی یو اے ای اسرائیل معاہدے کی مذمت کرتی ہے۔مظلوم اقوام کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے فلسطینیوں کی حق خودرادیت کی حمایت کرتے ہیں۔تمام امت مسلمہ سے درخواست کریں گے کہ فلسطینیوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی وجہ سے فلسطین میں بے گناہ لوگوں پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے،اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کی مخالفت کر ینگے۔ایمل ولی خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کا ساتھ دیں اور اسرائیل کے خلاف اپنی طاقت کا استعمال کریں۔