خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرتیمورجھگڑا کا عوام کے ہمراہ پشاور بی آر ٹی میں حیات آباد تک کا سفر

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا کا پشاور کی عوام کے ہمراہ پشاور بی آر ٹی میں آفس سے حیات آباد تک کا سفر۔

صوبائی وزیر نے پشاور بی آر ٹی کے عملے کے علاوہ عام عوام سے پشاور بی آر ٹی کے بارے میں رائے لی۔ عوام سے پشاور بی آر ٹی کے بسوں اور سٹیشنوں کا خیال رکھنے کی اپیل۔ پشاور بی آر ٹی عوام کے پیسوں پر عوام کے لیے حکومت نے شروع کیا ہے، اور عوام نے اس کا خاص خیال رکھنا ہے۔