خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو تعطیل دینے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند کے اعلان سے مشروط ہوگی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبہ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق یکم محرم کی تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگی۔دوسری جانب پاکستان میں ماہِ محرم الحرام 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے اور اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بیک وقت منعقد ہوگا جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 21 اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔