صوبے میں ناروا لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے ، ثمر ہارون بلور

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر بلور نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ محض اعلانات کے بجائے بجلی بحران کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرے۔ حکومتی نمائندے منظرنامے سے غائب ہوچکے ہیں، ہمارا صوبہ 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ کو صرف 1600 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ اپنی بجلی بھی خیبرپختونخوا کو نہیں دی جارہی، ڈیڑھ روپے پر بجلی پیدا کرنیوالے صوبے کو 18 سے 22 روپے تک فی یونٹ بجلی فروخت کی جارہی ہے لیکن آج بھی صوبہ بھر میں 17 سے 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاری ہے.وفاق کے ذمے صوبے کا 550 ارب روپے بجلی کے خالص منافع کے مد میں واجب الادا ہے۔اگر یہ رقم صوبے کو مل جائے تو کیا کچھ نہیں ہوسکتا۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے خواتین بالٹی لے کر پانی کیلئے ترس رہے ہیں لیکن افسوس کہ صوبائی حکومت اپنے حق کیلئے آواز تک نہیں اٹھارہی.