چترال: گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب ، لڑکی جاں بحق

چترال:ضلع چترال میں علاقے اپر یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پھٹ گیا۔ چترال کے ڈی سی شاہ سعود کا کہناہے کہ گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب آگیا ہے، جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔ڈی سی چترال کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش سیلابی ریلے سے نکال لی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں کئی مکانات بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئےجبکہ 5 مکانات دب گئے، جبکہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ڈی سی چترال شاہ سعود کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔