ضلع مردان میں یوم جشن آزادی پورے جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

مردان:ملک بھر کی طرح ضلع مردان میں یوم جشن آزادی پورے جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا،پرچم کشائی اور سلامی کی پروقار تقریب سے دن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔یوم آزادی کے مبارک دن کی اہمیت کو دلوں میں اجاگر کرنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ۔تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کی جانب سے یوم جشن آزادی پورے قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا،ضلعی پولیس کا فلیگ مارچ شہر کے مختلف شاہراہوں اور بازاروں سے گزرتے ہوئے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں ضلعی پولیس، ٹریفک وارڈن، آر آر ایف، بم ڈسپوزل سکواڈ اور رائیڈر سکواڈ نے بھر پور شرکت کی۔یوم آزادی کے سلسلے میں مرکزی تقریب ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد کی گئی اور دن کا باقاعدہ آغاز سبزہلالی پرچم کشائی اور پولیس دستے کی پرجوش سلامی سے ہوا۔ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر نے پرچم کشائی کی مردان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل شید خان سمیت دیگر پولیس افسران اور جوان بھی موجود تھے۔