مردان: گھر سے چوری کرنے والے چور گروہ کے دو ملزمان گرفتار

مردان:تھانہ طورو پولیس نے گھر سے چوری کرنے والے چور گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ محمد عامر سکنہ محی الدین کوٹھے طورو نے مورخہ 07اگست کو اپنے تالہ بند گھر سے سونا اور نقدی کی چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ طورو میں درج کرائی، جس ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل شبیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ طورو جاوید اقبال اور تفتیشی افسران پر پولیس ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے تفتیش کرتے ہوئے واردات میں ملوث دو ملزمان ظفر ولد حضرت حسین اور حذیفہ ولد شیر افسر ساکنان محی الدین کوٹھے تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے واردات میں ملوث مزید دو ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ 02تولے سونا از قسم 05جوڑے بالیاں اور نقد رقم مبلغ 9ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے، جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر شریک واردات ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس سرچ آپریشن جاری ہے جو کہ جلد متوقع ہے۔