چکدرہ: افغان ہوٹل مالک نے پاکستا نی پرچم کو نذر آتش کردیا ، علاقے کے لوگوں کا ہوٹل پر دھاوا

چکدرہ:پاکستان میں سب سے زیادہ جرائم، غنڈہ گردی اور لوٹ مار سمیت ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے متعلق ماضی میں خود افغانیوں کے کئی اعترافی بیانات سامنے آ چکے ہیں۔ لیکن اب افغانیوں نےسبز ہلالی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہو ئے نذر آتش شروع کردیا۔تفیصلات کے مطابق گزشتہ روزچکدرہ گریڈ میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک افغانی نے پاکستان کا جھنڈا جلایا ۔ جس پر علاقے کے لوگ مشتعل ہوگئے ۔جھنڈا جلانے کے بعد ایک مقامی شخص نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو تین افغان پناہ گزینوں نے اس ایک پاکستانی پر تشدد کیا۔ جس پر مقامی پاکستانی اشتعال میں آئے۔ افغان شہری اپنا ریسٹورنٹ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور ہوٹل میں تھوڑ پھوڑ کی اور ان احتجاج شروع کردیا اور مطالبہ کیا کہ جھنڈے کی بے حرمتی کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کو قرار واقع سزا دی جائے۔علاقے کے مکینوں کاکہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سب جشن آزادی منا رہے ہیں وہیں دوسری طرف افغانی شرمناک عمل کر رہی ہے۔