اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کاہنگامی اجلاس کل بروز ہفتہ مردان میں ہوگی

مردان:اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن صوبہ خیبر پختونخوا نےضلع مردان کے تمام پرائیویٹ سکولز کے اونرز کا ایک ہنگامی اجلاس کل بروز ہفتہ 8 اگست بوقت 4 بجے سہ پہر کو سابق ناظم کے حجرہ شوگر مل روڈ وحید آباد نزد ٹوٹل پمپ ضلع مردان میں طلب کیا ہے ، جس میں اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعی اور صوبائی قائدین شرکت کر ینگے،15 اگست کو سکول کھولنے ،ایس او پیز اور ہنگامی صورتحال کے لیے لائحہ عمل بنانے کے متعلق تفصیل کے ساتھ ساتھ تحصیل گڑھی کپورہ کی تنظیم سازی بھی کی جائے گی،اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری امجد حسین دیار نے ضلع مردان کے تمام پرائیویٹ سکولز سربراہان کو بروقت اور لازمی شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔