مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بدترین دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں ، ایمل ولی خان

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہاے این پی کیلئے دہشتگردی کسی شکل میں قابل قبول نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بدترین دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں،جنیوا معاہدے کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

نئے نقشے کا خیرمقدم کرتے ہیں،یہ بھارت کی کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ردعمل ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ہر محکوم قوم کے حق خودرادیت کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیریوں کا حق خودرادیت بھی تسلیم کرنا چاہیئے۔ ہم یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ دونوں جانب سے غیرریاستی عناصر کے مداخلت کا بھی خاتمہ ہونا چاہئیے۔