عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، محمود خان

پشاور:خیبر پختونخوا میں مون سون شجرکاری مہم 2020 کا اجراء ،وزیر اعلی محمود خان نے وزیر اعلی ہاؤس پشاور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مون سون شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ صوبے میں وسیع پیمانے پر شجر کاری صوبائی حکومت کے نمایاں اہداف میں شامل ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پچھلے پانچ سالوں کے دوران ایک ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں مزید ایک ارب درخت لگائے جا رہے ہیں۔عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شجرکاری کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔درخت قوم کے محفوظ مستقبل کے ضامن ہیں۔