اب کوئی جنگ نہیں ہوگی ، سربراہ شمالی کوریا

سیئول: سربراہ شمالی کوریا صدر کم جون ان کا کہنا ہے کہ اب کوئی جنگ نہیں ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر کم جونگ ان نے جوہری ہتھیاروں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اب دنیا میں کوئی جنگ چھڑنے کا خدشہ نہیں ہے کیونکہ جوہری ہتھیار کسی بھی ملک کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک بڑا ہتھیار ہیں۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر کم نے ان خیالات کا اظہار کورین وار کے خاتمے کی یاد میں منعقدہ 67ویں تقریب سے خطاب میں کہی۔صدر کم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک نے جوہری ہتھیار انتہائی طاقت حاصل کرنے کی غرض سے بنائے تاکہ کسی بھی مسلح تصادم کا حصہ بننا ہماری مجبوری نہ ہو کبھی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم سامراجی قوتوں اور دشمن قوتوں کی طرف سے کسی بھی طرح کے انتہائی شدید دباؤ اور فوجی خطرات کے مقابلے میں اپنا مکمل دفاع کرنے کے اہل ہیں۔