بورس جانسن برطانییہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

لندن : برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا نام سامنے آگیا ہے۔ بورس جانسن برطانییہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ کنزرویٹو پارٹی نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم کو نامزد کر دیا ہے۔ بورس جانسن حکومتی پارٹی کے سربراہ نامزد کر لیے گئے ہیں۔ بورس جانسن اس سے پہلے لندن کے میئر اور برطانیہ کے وزیرِ داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ بریگزٹ نہ کروا پانے پر تھیسامہ برطانوی وزارتِ عظمیٰ کے قلمدان سے مستعفیٰ ہو گئی تھیں اور اب ان کی جگہ بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ایک لاکھ 60 ہزار پارٹی اراکین نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے بورس جانسن پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں وزیرِاعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ تھریسا مہ کل بکنگھم پیلس مین اپنا آخری خطاب کریں گی جس کے بعد بورس جانسن وزارتِ عظمیٰ کا قلمدان سنبھالیں گے لیکن اس سے پہلے ملکہ برطانیہ روایت کے مطابق نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریں گی۔