چین میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند کردیا گیا

چین: چین کے شہر سر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔امریکی قونصل خانے کی عمارت پر لگا امریکی پرچم بھی نیچے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی قونصل خانے کے اعتراف میں چینی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مطلقہ چینی حکام نے قونصل خانے کے اندر داخل ہو کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔چینی حکام نے چینگڈو میں امریکی سفارتی عملے کے قونصلیٹ چھوڑنے کے بعد عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے جواب میں چینگڈو شہر میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ چینی وزارت خارجہ کے پبلک ڈپلومیسی آفس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا کہ چین نے ہیوسٹن میں اپنا قونصلیٹ بند کئے جانے کے جواب میں امریکہ کو چینگڈو شہر میں اپنا قونصلیٹ بند کرنے کے لیے 72 گھنٹے دیئے تھے، 27 جولائی کو یہ مہلت ختم ہونے کے بعد امریکی قونصلیٹ بند کر دیا گیا اور بعد ازاں چینی حکام نے قونصلیٹ کی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔اس موقع پر چینی شہریوں کی بڑی تعداد عمارت کے قریب جمع ہو گئی اور انہوں نے چینی پرچم لہرائے۔قبل ازیں امریکی سفارتی عملے کو قونصلیٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے اقدام نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی روایات کی علاوہ چین، امریکا قونصلر کنویشن کی شرائط کو پامال کیا۔