نوشہرہ : 9 سالہ کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا چچازاد بھائی گرفتار

نوشہرہ کینٹ: نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں چچازاد نے نو سالہ کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔اکبر پورہ پولیس نے بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ۔متاثرہ بچی کے والدہ کی مدعیت میں تھانہ اکبرپورہ میں ایف آئی آر درج۔پولیس نے چند گھنٹے کے اندر اندر درندہ صفت ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچی کی والدہ مسماة(ش)نے کہا کہ میری نو سالہ بیٹی مسماة(خ) روتے ہوئے گھر آئی اور رو رہی تھی۔پوچھنے پر بتایا کہ چچا زاد مجھے کھیتوں کی طرف لے گیا تھا اور وہاں میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کی۔پولیس نے بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم بلال ولد اقبال ساکن وکیل آباد ترخہ متاثرہ بچی کا چچا زاد ہے۔