بھارت دہشتگردی کا مرکز ہے ، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ نے بھارت کو دہشتگردی کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت داعش کا مضبوط گڑھ بن چکا ہےاور بھارتی ریاست کیرالہ اور کرناٹک میں داعش دہشتگردوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے۔کالعدم تحریک طالبان، کالعدم جماعت الاحرار بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے خطرہ ہے ،بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ ہیں ۔ اقوام متحدہ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ افغانستان، پاکستان میں دہشتگردی کا ذریعہ ہے جبکہ بھارت دہشتگردی کا مرکز ہے ، افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشتگرد عناصر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، کہا گیا ہےکہ بھارت میں موجود دہشتگرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیاکہ تحریک طالبان کی قیادت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرواتی ہیں، نور ولی محسود، قاری امجد، تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی پاکستان میں کئی دہشتگرد واقعات کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں، افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔