ترک صدر کاآیا صوفیہ مسجد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ‘بسم اللہ’ سے آغاز

استنبول : آیا صوفیا کا یادگاری سکہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بسم اللہ سے آغاز کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیا میں 85 سال بعد نماز ادا کی گئی تو روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی جامع مسجد آیا صوفیہ کے منبر و محرابوں میں 86 سال بعد اذان کی صدائیں بلند ہوئیں تو ملک بھر سے ہزاروں فرزندان توحید کھنچے چلے آئے۔صدر طیب اردگان نے آیاصوفیہ مسجد شریف کبیرہ کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی کھولا ہے جس کا آج بسم اللہ کے نام سے آغاز ہوا۔ترکی حکومت نے مسجد کے لیے خصوصی یاد گاری سکہ جاری کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق کرنسی ساز محکمے نے ایک لیرے کا سکہ جاری کیا ہے جس کے پچھلی جانب آیاصوفیہ کی تصویر ہے،یہ سکہ چاندی اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے جسے آن لائن خریدنے کی سہولت موجود ہے۔