مویشی منڈ یوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل

خیبر: ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عمران خان کا لنڈی کوتل میں مویشی منڈی کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے سینیٹائزر،ماسک اور حکومتی ضابطہ اخلاق کا جائزہ لیا۔مویشی منڈی میں آنیوالے بیوپاریوں اور عوام کو لاوڈ سپیکر کے زریعے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مویشی منڈی سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد آپ کی بھی اولین ترجیح ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔