ضلع انتظامیہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ

باجوڑ: ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کا ایک وفد، بشمول باجوڑ اور دوسرے اضلاع کے تاجر نے ملک محمد علی سوہنی صدر آل پاکستان کے سربراہی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاو سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں تاجر کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ باجوڑ تاجر کموینٹی کیساتھ پورا پورا تعاون جاری رکھیں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔