پاراچنار میں دھما کہ ، دو بچوں سمیت 22افراد زخمی

پشاو: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پارا چنار کے طوری بازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک22 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اطراف میں موجود گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے.نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس نجب علی نے بتایا کہ آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا جسے سبزی کی ریڑھی کے نیچے نصب کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اکثر سبزی اور پھل فروش ہی موجود ہوتے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے کہا کہ ابھی تک22 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے‘پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے.زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے‘ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔