غفلت برتنے والےسرکاری افسران کیخلاف تادیبی کاروائی کی جاے گی ، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان

پشاور: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک کے ہمراہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر کا دورہ کیا۔ نادرہ آفس, ایجوکیشن آفس, لوکل گورنمنٹ آفس, ایر یگیشن آفس, زراعت آفس, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کا دورہ کیا۔ تمام سر براہان کے ساتھ محکموں کی کارکردگی , سٹاف کی حاضری اور محکموں کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ تمام سربراہان لائن ڈیپارٹمنٹس کو سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا ئے۔ ڈیوٹی کے اوقات پر عمل کرنے اور عوام الناس کو بلا تعطل سہولت دینے کی ہداہت کی۔اور واضح کیا کہ غفلت برتنے والے آفسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جاے گی۔ اس موقع پر کا پر غیر حاضر آفسران اور سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔