موٹروے پولیس کو عالمی سطح پر پذیر ائی ملی ہے ، سیکٹر کمانڈر ایم ون شاہ اسد خان

مردان:نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر کمانڈر ایم ون شاہ اسد خان نے کہا کہ موٹروے پولیس کو عالمی سطح پر جو پذیر ائی ملی ہے ۔اس میں تمام افسران اورجوانوں کی محنت ، حسن اخلاق اورجذبہ کارفرما ہے۔جو نہ صرف موٹروے پولیس بلکہ ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے اپنی شاندار کارکردگی، خوش اخلاقی سے اس ادارے کو نہ صرف مثالی ادارہ منوایابلکہ عوام کی مکمل خوشنودی اور اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔ موٹروے پولیس کے افسران نے حسن اخلاق، پیشہ وارانہ مہارت، کارکردگی اور دیانتداری سے عوامی خدمت کے قابل رشک معیار متعین کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس نے عوام میں ایک نئے پولیس کلچر کو متعارف کرایا ہے ،روڈ پر اپنی موجودگی سے عوام کو مکمل تحفظ کا بھی احساس دلایا ہے۔موٹروے پولیس نے برصغیر میں نئی پولیسنگ کلچر متعارف کروائی ہے اور عوام کی خدمت سے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انتھک محنت اور بہترین کاکردگی سے موٹروے پولیس پاکستان کی بہترین اور معیاری ٹریفک ریگولیشن اور انفورسمنٹ ادارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ موٹروے پولیس نے عوام کی اخلاقی اور دوران سفر مشکل میں مدد کا کلچر پیش کرکے پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو دور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا موٹروے پولیس نے عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے۔ موٹروے پولیس نے اپنی بہترین صلاحیتوں ،اپنے کردار ،اخلاق ،عوام کی خدمت کی جذبے اور فرض شناسی سے عوام کی نظروں میں اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ محفوظ سفر اور اپنی زندگی کی بچاو کے خاطر موٹروے پولیس کے ساتھ پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے میں اپنا تعاون جاری رکھے۔