تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

مردان: تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، مجموعی نتیجہ 99.08فیصدر ہا۔بدھ کے روز بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس میں نتائج کااعلان کردیا جہاں بورڈ کے چیئرمین امتیاز ایوب، سیکرٹری پروفسیر ڈاکٹر طاہر جاوید،کنٹرولر امتحانات راشدگل نے نتائج کا اعلان کیا نتائج کے مطابق دی قائداعظم گرلز پبلک سکول صوابی کی طالبہ آمنہ فاروق نے 1092مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی دوسری پوزیشن دی سٹوڈنس ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک کے طالب علم محبوب الرحما ن نے 1090مارکس لے کر حاصل کی تیسری پوزیشن پر کی حقدار دوطالبات ٹھریں دی قائداعظم گرلز پبلک سکول کی یسریٰ علی اوراقراء سکول چارگلی کی پلوشہ نور نے 1088مارکس لے کر دوسرے نمبر پررہیں آرٹس گروپ میں پذیڈنٹیشن کانونٹ ہائی سکول رسالپور کی ہونہار طالبہ عنیلہ مراد نے 974مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ ہائی سکول ٹھنڈ کوئی صوابی کے طالب علم علی بہادر نے952مارکس کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پاتی کلاں مردان کے طالب علم سردار علی نے 948مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاسل کی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ امتیاز ایوب نے پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے باعث نتائج مرتب کرنے کا مرحلہ انہتائی کھٹن اور مشکل تھا تاہم ہماری کوشش رہی کہ طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایاجائے انہوں نے کہاکہ نتائج کے لئے پورے ملک کے لئے جو فارمولہ مرتب کیاگیا تھا مردان بورڈ اس پر من وعن عمل کیا۔