شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 18کروڑ 45لاکھ روپے جاری

پشاور : پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے متا ثرین کیلئے ماہانہ امداد کی مد میں 18کروڑ 45لاکھ کے قریب رقم ریلیز کردی ہے جو آئندہ دوتین دن میں شمالی وزیرستان کے ان تصدیق شدہ متاثرین کو جاز سم کے ذریعے سے موصول ہو نا شروع ہو جائینگے جن کی ابھی تک اپنے علاقوں کوواپسی نہیں ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کمپلیکس ایمرجینسز وِنگ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رقم شمالی وزیرستان کے 15ہزار 229متا ثرین خاندانوں میں 12ہزار فی خاندان کے حساب سے جاز سم کے ذریعے تقسم کئے جائینگے۔ ترجمان کے مطابق حالیہ جاری ہونے والی رقم متا ثرین کو اب تک کامیابی سے دی جانے والی71ویں قسط ہے جو ماہ جون کیلئے انہیں دی جارہی ہے۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے متائثرین کو ہر ماہ باقاعدگی سے یہ امدادی رقم اس لئے دی جاتی ہے تا کہ متا ثرین شمالی وزیرستان کی مالی مشکلات کوکم سے کم کیاجاسکے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ نقد امداد کے علاوہ متا ثرین خاندانوں کو ہر ماہ باقاعدگی سے غذائی مواد پر مشتمل راشن بھی دی جا رہی ہے۔