باجوڑ:ڈپٹی کمشنرفیاض شیرپاؤکاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑاور ایڈمنسٹریشن برانچ کا اچانک دورہ

پشاور: ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کامعائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس وزیر خان صافی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنرز اللہ نواز، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد تحصیلدار خار بخت جہان بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کے بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس اور دیگر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کے ڈاکٹرز اور پیر امیڈ یکل سٹاف کی کارکر دگی کو بہتر بنایا جائے اور مریضوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں.ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو یہ ہدایت جاری کرتے ہونے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈ یکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ہسپتال میں آ نے والے مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئیگی، ایم ایس نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ ہم آ پکی توقعات پر پورے اتریں گی اور ہسپتال کو رول ماڈل بنائینگے۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤنے ڈسٹرکٹ باجوڑ ایڈمنسٹریشن برانچ کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریشن برانچ کا تفصیلی معائنہ کیا اور آفس انتظامات کا جائزہ لیا سٹاف کی حاضری چیک کی۔ لوگوں کے مسائل معلوم کی اور لوگوں کے مشکلات کا فوری ازالہ کرنے کی احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے.