اورکزئی:ڈپٹی کمشنرواصل خٹک نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

پشاور : ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک نے ضلعی ہیڈ کوارٹر بابر میلہ میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا اِفتتاح کر دیا۔اس مہم کے تحت ضلع اورکزئی میں تقریباً 8 لاکھ پودے لگائے جائینگے۔واضح رہے کہ اس سے قبل17 جولائی کو ”پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں میں 10 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔