ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کا جنوبی وزیرستان میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

جنوبی وزیرستان : ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن یاسین فاروق کا جنوبی وزیرستان میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ۔اس موقع پر ڈی آئی جی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور انہیں ہر حالت میں جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں بچوں کو خود پولیو کے قطرے بھی پلائے اور ڈی پی او شوکت علی کو پولیو کے قطرے پلانے والے احکام اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ بھرپور پور تعاون کرنے کی ہدایات دیں۔