شمالی وزیرستان: میرانشاہ بازار کے متاثرین میں معاوضوں کے چیکس تقسیم

شمالی وزیرستان:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے شمالی وزیرستان میرانشاہ بازار کے دوکانداروں کے مابین کیش چیکس تقسیم کر دئے۔محمد اقبال وزیر نے محکمہ ریلیف کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران میرانشاہ بازار کے متاثرہ دوکانوں کے مالکان کو نقصان کا معاوضہ ادا کر دیا اور ان کے درمیان چیکس اپنے ہاتھوں سے تقسیم کر دئے۔محمد اقبال وزیر نے تاجروں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آپریشن کے دوران تاجر برادری کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ احسان نہیں بلکہ حکومت کی ذمہ داری قرار دیتے ہو ئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی 70 سالہ محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔