خیبر:اسسٹنٹ کمشنرعمران خان کا لنڈی کوتل مویشی منڈی کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عمران خان کا لنڈی کوتل میں مویشی منڈی کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے سینیٹائزر،ماسک اور حکومتی ضابطہ اخلاق کا جائزہ لیا۔مویشی منڈی میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لئے ٹی ایم اے حکام کو ہدایات جاری کی گئی کہ ضابطہ اخلاق کو مکمل طور پر لاگو کیا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مویشی منڈی سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد آپکی اولین ترجیح ہے اور بے جا رش اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔