مردان:کے پی فوڈاتھارٹی کی رستم میں کاروائی ، تین کریانہ سٹورز سیل

مردان:کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور شفیق احمد نے رستم میں کاروائی کی۔ متعدد کریانہ سٹورز کی چیکنگ کی گئی۔ کریانہ سٹورز سے ایکسپائر گھی، مصالحہ جات، سویٹ اور چائے سمیت ممنوعہ خوراک بھی برآمد۔ تین کریانہ سٹورز سیل اور جرمانہ بھی عائد۔ صوابی روڈ پر ندی کے نالے میں سبزی دھونے والوں کے خلاف کارروائی کر کے جرمانہ عائد اور ایپمرومنٹ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔