پشتون تحفظ مومنٹ نے قبائلی جرگے کے احکامات پاؤں تلے روند دئے

وانا:پشتون تحفظ مومنٹ نے قبائلی جرگے کے احکامات پاؤں تلے روند دئے،ایک ماہ پہلے نو اقوام پر مشتمل آحمدزئی وزیر قبائل نے جرگے میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاتھا کہ آئندہ کے لئے کوئی بھی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی اور غلط بیانی ناقابل برداشت ہوگی،لیکن گزشتہ دن ایک بار پھر پی ٹی ایم نے وزیرجرگے کے پروا کیے بغیر وانا بازار میں کھلے عام نعرے لگاتے رہے جو کہ تعجب کی بات ہے۔پاک افغان بارڈر آنگورآڈہ گیٹ پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے خلاف پشتون تحفظ مومنٹ نے وانا بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ریاست پاکستان اور ریاستی ادراروں کے خلاف نعرے بازی کی اور وانا بازار لراوبر،یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہےکے نعرے لگارہے تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سکیورٹی فورسزاداروں پر الزام لگایاکہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں فورسزنے عوام پر فائرنگ کرکے دو جوان شہید کردئے گئے جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ واقع میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں ایک پولیس اہلکار شامل ہے جبکہ ایک بچی اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق بچی بھگدڑمچ ہوجانے سے جاں بحق ہوگئی ہے تاہم جاں بحق ہونے والا شخص مذکورہ واقع سے چندلمحہ قبل شدید علالت سے انتقال کرگئے کیونکہ وہ افغانستان سے پاکستان علاج کے لئے آرہاتھا۔مقامی ضلعی انتظامیہ نے مزید کہاکہ پہلا پتھراؤں اور فائرنگ عوام کی جانب سے ہوئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہونے کے بعد پولیس نے حالات کو کنٹرول کرنے کی خاطرہوائی فائرنگ کی۔ عینی شاہد ین کے مطابق انگورآڈہ گیٹ واقع میں صرف اور صرف تین افراد فائرنگ کی وجہ سے معمولی زخمی ہوگئے ہیں ، اس واقع کو سوشل میڈیا پر توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا جس میں 15 افراد کے زخمی اور دو افراد کے ہلاکت کی خبریں گردش کرتی رہی۔