شمالی وزیرستان: کوہاٹ بنوں کی پرانی سڑک کے توسیعی منصوبے پر کام تیزی سےجاری

شمالی وزیرستان: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے کوہاٹ بنوں کی پرانی سڑک کے توسیعی منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے ،جس پر جنوبی اضلاع کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کوہاٹ بنوں روڈ کے زیر تعمیر توسیعی منصوبے پر خطیر لاگت آئے گی جس کے تحت کوہاٹ بنوں کے موجودہ سنگل کیرج وے سڑک میں توسیع کرکے بنوں اور لاچی کے درمیان تک تقریباً75 کلومیٹر طویل ڈبل کیرج وے سڑک بنائی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے جہاں عوام کو مواصلات کی بہتر سہولتیں میسرآجائیں گی وہاں اضلاع کے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ کریہ علاقے اقتصادی طورپر ترقی کریں گے ۔