افغان دہشت گرد خاتون کو28سال قید کی سزا

پشاور :انسداددہشتگردی کی عدالت نے دہشتگرد ملزمہ کو 28 سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنادی،محکمہ انسداددہشتگردی پشاورنے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے حاجی کیمپ سروس روڈسے 2دسمبر2019کودہشتگرد ملزمہ مسماة پاسہ بیوہ عبدالاکبرسکنہ افغانستان حال ارباب روڈکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے خودساختہ بم برآمدکئے تھے جس کے مزیددودہشتگردساتھی موقع پرپاکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے،ملزمہ کوانسداددہشتگردی کی عدالت پشاورمیں پیش کیاگیاجس نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا،جس کے بعدعدالت نے ملزمہ کو28سال قیداورجائیدادبحق سرکارضبط کرنے کی سزاء سنادی ہے۔