شجرکاری مہم کے دوران ضلع باجوڑ میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرفیاض شیرپاؤ

پشاور: پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤنے سول کالونی باجوڑ خار میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فاریسٹ آفیسر عابد ممتاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی حبیب اللہ وزیر، اے اے سی محمد الیاس، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز، انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد اور میڈیا برادری نے بھی پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران ضلع باجوڑ میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ نے عوام الناس سے گزارش کی کہ جتنے بھی جگہ پودے لگانے کی ضرورت ہے تو اس پر پودے لگائے جائیں اگر پودے کی گنجائش نہیں ہے تو فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سے مفت پودے حاصل کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی طرف سے ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع باجوڑکے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مون سون شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سرسبز وشاداب ماحول پروان چڑھے اور حکومتی مقاصد بھی پورے ہوسکیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ باجوڑ میں مختلف مقامات پر مزید پودے لگانے کی بھی تاکید کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ کے عوام ہمارے ساتھ اس عظیم مہم میں بھرپور تعاون کریںتاکہ یہ مہم کامیاب ہو سکیں