صوبائی وزیرتیمورجھگڑا کاڈسٹرکٹ ہسپتال خار باجوڑ کا دورہ،غفلت برتنے پر ایم ایس معطل

باجوڑ:عوامی شکایات پر صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا باجوڑ کے خار ہسپتال کا اچانک دورہ، غفلت برتنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ کے ایم ایس معطل ،منتخب نمائندوں اور انتظامیہ سے تفصیلی ملاقات،گزشتہ روزعوامی شکایات پر خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اچانک ضلع باجوڑ کے خار ہسپتال کا دورہ کیا اور غفلت برتنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ کے ایم ایس کو معطل کردیا۔دورے کے موقع پرصوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے قبا ئلی اضلاع میں صحت کے بنیادی اور جدید سہولیات کے فراہمی کا تہیہ کررکھاہے اور اس مقصد کے لیے خطر رقم خرچ کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت ضم اضلاع میں صحت کے بنیادی اور جدید سہولیات کی عدم دستیابی سے آگاہ ہے اور ایک جامع پروگرام کے تحت تمام نئے اضلاع میں صحت کے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔تیمور خان جھگڑا نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں ضم اضلاع کے دیگر سیکٹرز (شعبوں) کی طرح صحت شعبہ کی ترقی کے لیے بھی کوئی قابل زکر اقدامات نہیں کئے گئے اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم لوگوں کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم ہیں تاہم انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایت کے مطابق ضم اضلاع میں صحت کے جدید سہولیات کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیاہے۔انھوں نے کہاکہ آئندہ سالوں میں نئے اضلاع میں علاج معالجے کیلئے مزید ہسپتالیں اور بنیادی مراکز صحت قائم کئے جارہے ہیں جبکہ موجود ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو ہر قسم کے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ۔