خیبر: حکومتی ضابطہ اخلاق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عمران

پشاور:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عمران خان کا لنڈی کوتل بازار میں دوکانوں کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانوں کے لئے جاری کردہ حکومتی ضابطہ اخلاق اور دوکانوں میں سینیٹائزر،ماسک کا جائزہ لیا۔بازار میں حکومتی مقرر کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر 8 دوکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ دیگر کے دوکانوں میں حکومتی طریقہ کار پر عملدارمد ہورہا تھا جس پر ان کو شاباش دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بازار سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرامد اپ کی اولین زمہ داری ہے بغیر ماسک کے کوئی بھی دوکاندار گاہک کو سودا سلف فروخت نہ کریں حکومتی ضابطہ اخلاق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔