مردان:مخصوص مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گل بانو کا ٹی ایم اے کے ہمراہ بغدادہ مویشی منڈی کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے بغدادہ مویشی منڈی میں جاری حکومتی ایس او پیز و مویشی منڈی میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں موجود اہلکاروں کو کرونا وائرس کے پیش نظر جاری ایس او پیز پر عملدرآمد جبکہ ٹی ایم اے کو غیر رجسٹرڈ مویشی منڈیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے ہفتہ و اتوار کے روز لاک ڈائون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان کی گڑھی کپورہ اور شہباز گڑھی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی۔اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مویشی منڈیوں کو ختم کروا دیا۔ ایڈیشنل اے سی نے متنبہ کیا کہ مخصوص مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے لہذا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ایڈیشنل اے سی نے اتوار کے روز لاک ڈائون پر عملدرآمد اور پٹرول پمپ پر گیج اور ریٹ کی چیکینگ بھی کی۔