بنوں میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 کلوبارودی مواد برآمد

بنوں : سیکورٹی فورسز اور بنوں پولیس کی مشترکہ کاروائی، علاقہ ہوید میں نصب 5 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا.سیکورٹی فورسز کو ہوید میں آئی ای ڈی کی اطلاع ملی تھی. اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا. بارودی مواد دہشت گردی کی غرض سے نصب کیا گیا تھا.