جنوبی وزیرستان میں دو قبیلوں کے مابین جرگہ کامیاب

جنوبی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دو قبیلوں کے مابین جرگہ کامیاب ، سپیرکئی اور نانو خیل قبیلوں نے جرگہ کو متنازعہ زمین کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دے دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی وانا، اے سی سرویکئی اور مشران نے تحریری معاہدہ کردیا، دونوں قبیلوں نے جرگے کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا، ضلعی انتظامیہ اور مشران مسئلے کے حل کیلئے با اختیار جرگہ تشکیل دے گا،فریقین نے مورچے مکمل خالی کردئیے،اس حوالے ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خٹک نے بتا یا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرگہ کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور جرگہ کی بروقت کوششوں نے بڑی خونریزی کا سدباب کیا، فریقین کو فائر بندی اور مسئلے کے حل پر راضی کرنے کیلئے جرگہ اور انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔عمائدین جنوبی وزیرستان نے محسود اور وزیر قبائل کا جرگہ کی کامیابی پر ضلعی انتظامیہ اور مشران کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ جرگہ اور انتظامیہ کی شب وروز محنت نے فریقین بھاری جانی و مالی نقصان سے بچایا ۔