مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری،3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے‘کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارتی فوج کے تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی.کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔