صوبائی حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے خیبر کا ریڈ ور کا عظیم منصوبہ بھی شروع کریگا،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء کے باعث صوبے کی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے اور صوبائی حکومت کو اس وجہ سے 53ارب روپے کا بجٹ خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ہزارہ اور مالاکنڈ سمیت صوبہ بھر میں سیاحت کے شعبے اور ہوٹل انڈسٹری کو این سی او سی اور مرکزی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے عید الا الضحیٰ کے بعد کھو لا جائے گا ۔جس کے لئے ان دونوں شعبوں کو کو رونا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ محمود خان نے کہا کہ بی آر ٹی ، مالم جبہ سکی ریزورٹ ،بلین ٹری سونامی ، سوات موٹر وے ،ڈی آئی خان ایکسپریس وے،سی آر بی سی اور سیاحت کی ترقی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے فلیگ شپ منصوبے ہیں اور ان منصوبوں میں کسی قسم کی کر پشن سامنے لانے کے لئے ہم پورے ملک کے تحقیقا تی و تفتیشی اداروں کو تحقیقات کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیا حت ،ہائیڈل پاور،معدنیات اور صنعت کے شعبے کی ترقی صوبائی حکومت کے 47ترقیاتی و سماجی شعبوں میں تر جیح حاصل ہے۔ یہ اعلان انہوں نےضلع مانسہرہ کے دورے کے دوران شوگران اور کاغان میں سیاحت کی ترقی کے لئے تین رابطہ سڑ کوں کی تعمیر اور مقا می وسائل سے بجلی پیدا کرنے کے پانچ منصو بوں کا افتتا ح کر نے کی تقا ریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بہبود آبادی سید احمد شاہ اور ایم این اے صالح محمد خان نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوامی سروے میں سب سے بہترین صوبائی حکومت قرار دیا گیا ہے۔ لیکن ہمارے عوامی منصوبوں سے نا واقف سیاسی مخالفین سندھ میں بیٹھ کر بے جا تنقید کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت میں بیٹھے ہمارے مخالفین جب وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو ان کے فیصلوں اور اقدامات کی تعریف کرتے ہیں لیکن جب الگ ہوتے ہیں تو میڈیا پر ان فیصلوں پر تنقید کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے اقتدار کی مدت ختم ہو جائے تو پورے ملک کے متعلقہ ادارے ہمارے بڑ ے چھوٹے منصوبوں کی تحقیقات کر لے انہیں ذرہ برا بر بھی کر پشن نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چشمہ لائیٹ بینک کنال سے ڈی آئی خان کی تین لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوگی جس سے صوبہ گندم میں خود کفیل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والے پہلے سندھ کے حالات ٹھیک کرائیں اورپھر ہم پر تنقید کے بہانے ڈھونڈیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے اجراء کے بارے میں جلد سر پرائز دیں گے۔ جب کہ ہزارہ اورمالا کنڈ میں شروع کئے گئے 352ہائیڈ ل پاور منصوبوں میں سے 126مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس طرح کے 700نئے منصوبوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جن میں سے 70مانسہرہ میں شروع کئے جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو سہولت دینا پی ٹی آئی کا ایجنڈ ا ہے اور صو بے کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ کی سہولت دی جائے گی۔جس سے ہر امیر و غریب مفت علاج کر ا سکے گا جبکہ پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت کے دور میں 60فیصد آبادی کو یہ کارڈ جاری کئے گئے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے نیا پاکستان اور نیا خیبر پختونخوا بنانے میں دن رات ایک کر رکھا ہے لیکن گزشتہ حکمرانوں کی تباہ کردہ معیشت اور اب کورونا کی وباء سے ملک اور صوبے کو شدید دھچکا لگا ہے تاہم ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعا لیٰ ہمیں ضرور اس مصیبت سے نجات دلائے گا اور پی ٹی آئی کی مو جودہ قیادت کی نیک نیتی اور کو ششوں کا پھل عوام کو ضرور ملے گا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہزارہ اور ما لاکنڈ میں سیا حت کو تر قی دے کر روز گار پیدا کرنے کے بے شمار مواقع ہیں جس کے لئے ہم نے خا ص طور پر سیا حت ، ہائیڈ ل پاور ،معد نیات اور صنعت کاری کے شعبہ کو ہر صورت میں اٹھانا ہے اس مقصد کے لئے ہر سیا حتی مر کز کے لئے الگ خو د مختیار تر قیاتی ادارہ قائم کیا جارہا ہے جو سیاحتی علاقوں کی منظم ترقی کویقینی بنا سکے اور اس سلسلے میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیر مین کی منظوری بھی جلد کا بینہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ مانسہرہ میں چار نئے سیا حتی مقا مات کو ترقی دینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے جن میں دس مزید مقا مات شامل کئے جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے یہاں کے لوگوں کا روز گار یقینی ہو گا ۔ جس میں نجی شعبہ بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے کے اگلے فیز کی منظوری بھی ہو چکی ہے اور صو بائی حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے خیبر کا ریڈ ور کا عظیم منصوبہ بھی شروع کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیاحت کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے سڑکوں کے منصوبے وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ تھا ۔صوبائی مشیر سید احمد شاہ کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لئے ترجیحات مرتب کی جائے گی۔تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ بالاکوٹ کے تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال کی تعمیر کے لئے تمام مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ بالا کوٹ میں دو گر لز ڈگری کالج ،دریائے کنہار پردو مزید کنکریٹ پل، مانسہر کے لئے بیو ٹیفکیشن سکیم ، پریس کلب بالا کو ٹ کے لئے دس لاکھ اور مانسہرہ پریس کلب کے لئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی